کوئٹہ (ڈیلی آوازٹائمز)محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ژوب، موسی خیل، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی، سبی، لورالائی، آواران، لسبیلہ، خضدار اور ان کے گردونواح میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ درجہ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق نوکنڈی 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کے گرم ترین علاقے رہے، جبکہ تربت میں 41، چمن میں 39 اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ قلات میں 33، ژوب میں 33 اور زیارت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ صوبے کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا






