کوئٹہ(آوازٹائمز)سردیوں کی آمد کے پیشِ نظر بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں قیمتوں میں اضافے کی باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو 125 روپے 41 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ کمپنی نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ اوگرا اس حوالے سے 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا






