بلوچستان کے مسائل، لاپتہ افراد اور معاشی ناانصافیوں کو اجاگر کریں گے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(آوازٹائمز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام بلوچستان کے ہر ضلع سے عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوگا، جس میں مرد، خواتین، نوجوان اور معذور افراد بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع عام میں بلوچستان کے مسائل، لاپتہ افراد، معاشی ظلم، عوامی مینڈیٹ پر مسلط کردہ افراد اور بارڈر بندش جیسے اہم مسائل کو پیش کیا جائے گا۔گوادر میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ اجتماع پاکستان میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور بلوچستان کی محرومیوں کو قومی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے نوجوانوں کے لیے دسمبر میں الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت ہنرمندی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔امیر ضلع سعید احمد بلوچ نے کہا کہ 18 نومبر کو سینکڑوں مرد و خواتین کا قافلہ اجتماع کے لیے روانہ ہوگا، تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اجتماع سے خطاب میں آفاق کے ڈائریکٹر ٹریننگ امیرزیب نے بھی کارکنان کو بھرپور شرکت کی تلقین کی۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کے پاس ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں