بلوچستان کے 11اضلاع میں‌موبائل انٹررنیٹ سروس بند

بلوچستان (آوازٹائمز) جمعے کے روز ہونے والے جلسے سے قبل نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کے گیارہ اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے، جبکہ جلسہ گاہ ہاکی گرانڈ میں ضلعی انتظامیہ نے پانی چھوڑ کر مقام کو ناقابل استعمال بنا دیا۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، خضدار، قلعہ سیف اللہ، ژوب، لورالائی، ہرنائی اور زیارت میں موبائل انٹرنیٹ سروس جمعے کی رات 9 بجے تک معطل رہی کاروباری،صحافیوں، اسٹوڈنس کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے اجازت نامہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مسترد کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں