کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے اس حوالے سے 13 نومبر تک نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں اضافی جج ضلعی عدلیہ سے تعینات کیے جائیں گے، اور یہ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نامزدگیاں صرف سافٹ فارم میں جمع کرائی جا سکیں گی






