بلوچستان ہائی کورٹ نے قلات ڈویژن کے خاتمے کا حکومتی نوٹیفکیشن معطل کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی آوازٹائمز)بلوچستان ہائی کورٹ نے قلات ڈویژن کی حیثیت ختم کرنے اور ضلع مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے سے متعلق حکومت بلوچستان کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے حکمِ امتناع جاری کر دیا۔دو رکنی بینچ نے سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ اگلی سماعت تک حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا۔عدالتِ عالیہ نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔عدالت کے حکم کے بعد قلات ڈویژن کے خاتمے اور مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل کرنے کا حکومتی فیصلہ آئندہ سماعت تک مثر نہیں رہے گا، جبکہ عدالت آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل کی روشنی میں مزید کارروائی کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں