بلوچ کالونی اور عدالت روڈ پر فائرنگ، جام یوسف کالونی سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد،ایدھی

حب(آوازٹائمز ) حب میں آج دو سنگین فائرنگ کے واقعات پیش آئے جن میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوا، جبکہ ایک اور جگہ سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔بلوچ کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ نوجوان رحمت اللہ زخمی ہوا جسے فوری طور پر سول اسپتال حب منتقل کر دیا گیا۔ اسی دوران عدالت روڈ پر فائرنگ میں 40 سالہ خاتون حفیظ زوجہ اسحاق جاں بحق ہو گئی۔مزید برآں، جام یوسف کالونی کے ہفتہ بازار کے مقام سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ زخمی نوجوان اور دونوں لاشیں سول اسپتال حب منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ضروری طبی امداد اور قانونی کارروائی جاری ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں