بولان، کچھی کے گاوں ایری میں غیرت کے نام پر دہرہ قتل، ملزم فرار

بولان(ڈیلی آوازٹائمز)کچھی بولان کے علاقے گاں ایری میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی افسوسناک واردات پیش آئی جہاں بیٹے نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی 60 سالہ ماں کو گلے میں پھندا ڈال کر اور ان کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس حاجی شہر بالاناڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی منتقل کر دیا پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 60 سالہ مسما (ش)بھنڈ اور مقتول مرد کی شناخت 60 سالہ مرید خان چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے مقامی پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں