بھاگ میں ڈاکو راج، مین بازار سے موٹر سائیکلیں چوری، شہر بھر میں شٹرڈان ہڑتال

بھاگ(آوازٹائمز)بھاگ سے امن کا پنچھی پرواز کر گیا، شہر اور لنک روڈز پر ڈاکو راج قائم ہو گیا۔ گزشتہ شب ڈاکوں نے مین بازار میں واقع وسیم مغیری شوروم کے تالے توڑ کر چھ عدد نئی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ واقعے کے خلاف تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دکانیں بند کر دیں اور بھاگ شہر کے داخلی راستے مین پل پر ٹائر جلا کر بھاگ بختیار آباد روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر کے دھرنا دیا۔احتجاج کے باعث بھاگ شہر میں مکمل شٹرڈان ہڑتال رہی اور تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ دھرنے کے شرکا کا کہنا تھا کہ شہر میں کوئی طبقہ محفوظ نہیں، چند روز قبل میت کے ساتھ جانے والی فیملی کو بھی لوٹا گیا، مگر انتظامیہ امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔مسلسل وارداتوں سے اقلیتی برادری سمیت تاجر طبقے میں شدید غم و غصہ اور مایوسی پائی جا رہی ہے، جبکہ شہری اور دکاندار خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ دھرنے میں بلدیاتی نمائندوں، علاقائی معتبرین اور ایکشن کمیٹی میں شامل سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماں نے شرکت کی اور تاجر برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ بھاگ کے عوام اور تاجروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور چوری و ڈکیتی میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں