بہادر فورسز کو سلام دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(آوازٹائمز)وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی بہادر فورسز کو سلام کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف مثر کاروائی کی گئی۔وزیراعلی نے کہا کہ ہماری فورسز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان کے دشمن چاہے کتنے ہی چھپے ہوں، انہیں ملک کی کسی جگہ بھی محفوظ پناہ گاہ میسر نہیں رہے گی۔ انہوں نے عزمِ استحکام کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں