بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے سابق ضلعی ناظم خضدار سردار نصیر احمد موسیانی کی کراچی میں ملاقات

خضدار(آوازٹائمز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ضلعی ناظم خضدار سردار نصیر احمد موسیانی نے کراچی میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور، تنظیمی معاملات اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں جاری سیاسی پیش رفت، آئندہ حکمتِ عملی اور پارٹی کو مزید فعال بنانے پر غور کیا گیا جبکہ سردار نصیر احمد موسیانی نے خضدار سمیت مختلف علاقوں میں عوامی مسائل اور زمینی حقائق سے پارٹی سربراہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سردار اختر مینگل نے پارٹی رہنماں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید مثر بنائیں اور بلوچستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کو تیز کریں۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور پارٹی اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر محمد اسحاق موسیانی زہری، محمد عباس اور دیگر رہنما بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں