تحصیل ہسپتال بھاگ میں ادویات کی شدید قلت عوام کا مطالبہ

بھاگ(آوازٹائمز)تحصیل ہسپتال بھاگ میں ادویات کی قلت اور مارکیٹ میں قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث غریب مریض شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ شہری حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے ادویات بجٹ میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔عوامی نمائندوں اور سماجی شخصیات نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں ادویات کی قیمتیں عام مریضوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، 350 روپے میں ملنے والی ویلو سیف سیرپ اب 600 روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال بھاگ کا موجودہ ادویات بجٹ آٹے میں نمک کے برابر ہے، جس سے سالانہ ضرورت پوری ہونا ممکن نہیں۔ شہریوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے تاکہ غریب مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر آ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں