تربت، علاقہ ہیراباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

تربت (آوازٹائمز) تربت کے علاقے ہیراباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت نعیم یعقوب کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ رات کے اوقات میں پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارنے کی کارروائیاں جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں