تربت، وزیراعلی بلوچستان خصوصی طیارے کے ذریعے تربت پہنچ گئے

تربت(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی 27ویں آئینی ترمیم بل کی حمایت کے لیے سرگرم ہوگئے۔ وہ وفاقی وزرا طارق فضل چودری، رانا ثنا اللہ، نیشنل پارٹی کے ایم این اے پھلین بلوچ، سابق سینیٹر و مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد شہی، ایم پی ایز خیر جان بلوچ اور رحمت صالح بلوچ کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے رات گئے تربت پہنچے۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی و صوبائی وفد نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے اہم ملاقات کی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم پر حمایت کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت آئینی ترمیم پر گفتگو کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں