تربت میں ایم ایٹ روڈ پر پروبکس گاڑی الٹنے سے تین افراد شدید زخمی

تربت(آوازٹائمز)ایم ایٹ روڈ پر ہیرونک کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پروبکس گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت فیض اللہ ولد نواب خان، آ بسر ولد بسمہ اللہ خان اور اشرف خان ولد نور محمد، ساکنانِ کراچی کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں