کوئٹہ(آوازٹائمز)بلوچستان کے شہر تربت میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 83 کلومیٹر جنوب میں تھا، تاہم فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی






