تربت(آوازٹائمز)تربت کے علاقے گوکدان سوراپ میں تیز رفتار ڈمپر اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈمپر ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق حادثہ اوور اسپیڈ اور غلط اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکزی شاہراہ روزانہ اسکول و کالج بسوں اور مسافر گاڑیوں کی آمدورفت کا اہم راستہ ہے، مگر سڑک پر موجود کھنڈرات اور اسپیڈ کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن رہی ہے۔مکینوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی شاہراہ پر اسپیڈ پابندی عائد کی جائے اور سڑک کے درمیان کھنڈوں کی فوری مرمت کرائی جائے تاکہ شہریوں کی جانیں محفوظ رہ سکیں






