جسٹس محمد کامران خان ملاخیل بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

کوئٹہ(آوازٹائمز)صدر پاکستان نے بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری صدر پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت کی گئی ہے۔تقرری کے مطابق، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل کل بروز پیر کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وہ اس عہدے پر تب تک فائز رہیں گے جب تک کہ عدالتی کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر مستقل چیف جسٹس مقرر نہیں ہو جاتے۔یہ نوٹیفیکیشن وزارت قانون و انصاف، حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں