جشن عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے اہم اجلاس

احمدپورسیال(ڈیلی آواز ٹائمز/آصف مجید سبحانی) اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد نوید حیدر کی زیرِ صدارت جشن عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوسوں کے پُرامن انعقاد، سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، پولیس حکام، بلدیاتی نمائندگان، امن کمیٹی کے ارکان اور جلوس منتظمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے ہدایت کی کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر تمام جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کے لیے فول پروف سکیورٹی سمیت صفائی، ٹریفک، بجلی اور دیگر ضروری انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کا اہم موقع ہے، اس لیے انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلوسوں کے شرکاء کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اسسٹنٹ کمشنر نے جلوس منتظمین پر بھی زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں