کوئٹہ(آوازٹائمز)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کے التوا کیخلاف پریس کلب کوئٹہ کے سامنے امیرضلع عبدالنعیم رندکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے پلے کارڈزوبینر اٹھا رکھے جن پرحکومت,الیکشن کمشنرکے خلاف مختلف نعرے درج تھے.شرکا نے الیکشن ملتوی ہونے کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔ امیرضلع عبدالنعیم رندنے مظایرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا التوا عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے،اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجودعین الیکشن سے دودن قبل انتخابات کا ملتوی کرنا مذاق کے مترادف ہے۔بلدیاتی انتخابات کے متبادل کے طور پر کوئی دوسرا نظام قبول نہیں کریں گے۔حکومت کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں کے ساتھ مزاق مت کریں الیکشن میں کھڑے کونسلرزکوانتخابات کیلئے کیے گیے اخراجات کی رقم واپس کرتے ہوئے فوری طورپرالیکشن کااعلان کریں۔ مظاہرے کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسیاسی کمیٹی کے صدرزاہداختربلوچ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا عوام دشمنی ہے انتخابات ملتوی کروانے والی پارٹیوں کو عوام کی خوشی اور امید پسند نہیں ائی۔بلدیاتی انتخابی شیڈول کے اجرااورانتخابی عملے کی تربیت مکمل ہونے کے بعد الیکشن ملتوی کرانے کے لیے عدالت جانے والی سیاسی پارٹیوں اور رہنماوں نے عوام کاسامنا نہ کرپانے کے خوف کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرانے کی درخواست دی۔صوبائی دارلحکومت کوئٹہ ایسابدقسمت شہر ہے جہاں طویل مدت سے بلدیاتی انتخابات التوا کاشکار ہیں 28دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد مشکلات میں گرئے ہوئے عوام کو ایک امید اور امید محسوس ہوئی تھی جماعت اسلامی نے اپنی عوامی خدمت پر عوام کے اسرار کے بعد کوئٹہ میں اپنے مخلص اور عوام دوست نمائندوں کو ٹیکٹ جاری کیے جماعت اسلامی نے اپنے نمائندوں امیدواروں کی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلائی عوام نے بھی بھر پور تعاون کیاہمیں عوام کے چہروں پر خوشی اور امید دیکھائی دی مگر افسوس صوبے اور مرکزکے حکمرانوں کو عوام کے چہروں کی خوشی اور امید پسند نہیں ائی۔ جماعت اسلامی اقتدار میں ہو یا نہ ہو ہم عوام کی مشکلات کے حل کے لیے ہمشہ سرگرم رہتے ہیں آئندہ بھی خدمت کاسلسلہ جاری رہے گا۔احتجاجی مظاہرے سے بلدیاتی انتخابات میں کھڑے امیدواروں عبدالمنان ہاشمی,ارشدیوسفزئی عبدالرزاق بگٹی, میرنویدبلوچ,جاویداحمدخان,مولاناعبدالحمیدمنصوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خیرخواہ حقیقی عوامی جمہوری پارٹی ہے جماعت اسلامی اگرکوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوئی تومسائل کاحل یقینی ہوگااختیارات نچلی سطح کے پر منتقل کرنے کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں۔صوبائی الیکشن کمشنر اور صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوئے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے عدلیہ کے اس فیصلے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ جمہوریت سیاسی جماعتوں کوبہت نقصان ہوگاانتخابات کوملتوی کرنے والی پارٹیاں بھی اس کے ذمہ دارہیں






