جمعیت علمائے اسلام سریاب ٹان کے رہنماں کی زونل منیجر سوئی گیس سے ملاقات، گیس پریشر کی فوری بحالی پر زور

کوئٹہ(آوازٹائمز)جمعیت علمائے اسلام سریاب ٹاون کے نوجوان سیاسی و سماجی رہنماں ڈاکٹر علی نواز پرکانی اور میرگہور خان لہڑی نے سریاب گیس آفس کا دورہ کیا اور زونل منیجر خان محمد بلوچ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خان محمد بلوچ کو مبارکباد پیش کی اور علاقے میں گیس کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ملاقات کے دوران رہنماں نے بتایا کہ کلی گوہر آباد سمیت پورے سریاب ٹان میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، اور شدید سردی کے اس موسم میں عوام سخت مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے فوری اقدامات کے ذریعے گیس پریشر کی بہتری کا مطالبہ کیا۔زونل منیجر خان محمد بلوچ نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ آنے والے چند دنوں میں کلی گوہر آباد اور سریاب کے دیگر متاثرہ علاقوں میں عملی اقدامات کر کے گیس پریشر بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ گیس سے متعلق دیگر ٹیکنیکل مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ عوام کو راحت مل سکے۔رہنماں نے امید ظاہر کی کہ زونل منیجر کی یقین دہانیوں پر جلد عملدرآمد ہوگا، جس سے سریاب کے غریب اور محنت کش عوام کو سردی کی اس لہر میں بڑی رلیف ملے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں