اسلام آباد،کوئٹہ(آوازٹائمز)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر قاید جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام ہر محاذ پر شعائر اسلام، عقیدہ ختم نبوت ناموس صحابہ تحفظ دینی مدارس اور ملکی استحکام کی جنگ لڑے گے ہم کسی بھی صورت دین کی بنیادی اقدار اور وطن کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بحرانوں کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما حافظ خلیل احمد کی قیادت ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں جہاں عالمی اور اندرونی قوتیں ہمارے دینی اقدار اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہی ہیں، وہاں جمعیت علما اسلام کا کردار ایک مضبوط دیوار کی طرح ہے ہم نے ہمیشہ دین اور ملک کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی اس راہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی اور امن کا دارومدار اس کے نظریاتی استحکام پر ہے جب تک ہمارے نوجوان اور قوم دینی اقدار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رہیں گے، کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ جمعیت علما اسلام پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے جہاں ہر شہری کے حقوق کا تحفظ ہو اور اسلامی قوانین کی بالادستی قائم ہو قاید جمعیت مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مولانا عبدالصمد مرحوم مولانا ہدایت اللہ مرحوم مولانا کفایت اللہ مرحوم کے دینی علمی اور جماعتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے تعمیر میں عملی کردار ادا کیا تھا ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اس موقع پر حافظ خلیل احمد نے قاید جمعیت مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ وہ مرتے دم تک مرکزی صوبائی اور ضلعی جماعت کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئیجمعیت علما اسلام بلوچستان کو ہر حوالے سے مستحکم کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے






