جمعیت علما اسلام کے کارکنان جماعت کی اصل قوت اور شان ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(آوازٹائمز)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے حلقہ 20 شالدرہ یونٹ کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مخلص کارکن جماعت کی اصل قوت اور شان ہیں، انہی کی بدولت جمعیت کی ساخت مضبوط اور مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں جمعیت نے باطل قوتوں کا مقابلہ کارکنان کی ہمت اور اخلاص سے کیا، یہی کارکن ہماری تنظیمی زندگی کا سرمایہ اور سیاسی استحکام کی بنیاد ہیں۔مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کا پیغام امن، استقامت اور خدمتِ دین پر مبنی ہے اور ہر کارکن اپنے کردار اور عمل سے اس پیغام کو عوام تک پہنچانے میں مصروف ہے۔تقریب سے یونٹ کے امیر مفتی عطاالرحمن اور سیکرٹری جنرل مولانا نقیب اللہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت، استقامت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت جمعیت ضلع کوئٹہ ایک ناقابلِ تسخیر سیاسی و مذہبی قوت بن چکی ہے۔مقررین نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان نظریاتی بنیادوں پر منظم ہیں اور ان کی وفاداری و قربانیاں پارٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں