جڑانوالہ،دکھی ماں کی درخواست پر پولیس کی فوری کارروائی، ڈھائی سالہ بچہ بازیاب

جڑانوالہ (ڈیلی آوازٹائمز) طارق آباد کی رہائشی خاتون سمیہ بی بی کی درخواست پر فیصل آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سسرال سے مبینہ طور پر چھینے گئے ڈھائی سالہ بچے کو بازیاب کراکے والدہ کے حوالے کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سمیہ بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے سسرال والوں نے اس کے ڈھائی سالہ بیٹے محمد سفیان کو مبینہ طور پر اس سے چھین لیا اور اسے گھر سے نکال دیا۔درخواست موصول ہونے پر ایس ایچ او وومن مدیحہ ارشاد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا اور اسے بحفاظت اس کی والدہ کے حوالے کردیا۔بچے کی بازیابی پر سمیہ بی بی نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی بروقت مدد اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے فیصل آباد پولیس ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔فیصل آباد پولیس ترجمان کے مطابق خواتین اور بچوں سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی اور قانونی معاونت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں