جھل مگسی،جیپ ریلی میں ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، 4 زخمی

جھل مگسی(آوازٹائمز)نوشہرہ کے قریب جھل مگسی میں ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں اشفاق احمد، وریل خان، عبدالغفار اور شیردل شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جیپ ریلی میں شریک ڈرائیور کھلاڑی جہاں زیب عمرانی کو تیل پہنچانے کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کے بعد انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں