جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

جھل مگسی (آوازٹائمز)جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اللہ بخش اور عبدالستار کھوسہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کا تعلق گوٹھ کالو خان سے تھا اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں شہر آئے ہوئے تھے۔واقعے کے فورا بعد لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں