حب، ایس، ایچ، او حب سٹی کا ناروا سلوک اور نامناسب رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، وکلاء برادری

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)حب کی وکلاء برادری نے ایس ایچ او حب سٹی اور ایس پی حب کے مبینہ نامناسب رویے کے خلاف پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے شدید احتجاج کا اعلان کر دیا۔ وکلاء برادری نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک اور نامناسب رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں، متعلقہ حکام فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں۔پریس کانفرنس میں وکلاء نے ڈی آئی جی لسبیلہ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او حب سٹی سمیت ایس پی حب کا فوری تبادلہ کیا جائے اور وکلاء برادری کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔وکلاء کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ وکلاء نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رہے گی، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وکلاء برادری نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور حب میں وکلاء و پولیس کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔وکلاء نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ عزتِ نفس اور قانونی برادری کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں