حب، بریسٹ فیڈنگ منتھ 2026 کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال ہال حب میں بریسٹ فیڈنگ منتھ 2026 کے حوالے سے ضلعی سطح کا سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حب ڈاکٹر لیاقت علی رند نے کی۔ یہ سیمینار بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ، محکمہ صحت حکومتِ بلوچستان کی جانب سے UNICEF کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ماں کے دودھ کی اہمیت، اس کے فوائد اور بہتر بریسٹ فیڈنگ پریکٹسز کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا تھا۔سیمینار میں DDHO ڈاکٹر سجاد علی، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد یوسف، DSO نیشنل پروگرام مس زہرا قیوم، ڈی ورمنگ کوآرڈینیٹر PMU سمیع اللہ بلوچ، CCO CoMNet ایاز سلیم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ JGQ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نذیر علی بلوچ، DMS ڈاکٹر شوکت جلبانی، AMS ڈاکٹر نگہت لاسی، ISD کوآرڈینیٹر غلام نبی، MERF کوآرڈینیٹر بہروز، مس شمع بلوچ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر AKU آصف سومرو، DPO WHO ڈاکٹر نصیر کرد سمیت LHSs، LHWs، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر ہیلتھ سے متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیمینار کا آغاز ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد یوسف نے کیا، جنہوں نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سیمینار کے مقاصد اور اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ اور UNICEF کے تعاون سے جاری غذائی پروگرامز اور بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔سیمینار کے دوران چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نذیر علی بلوچ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نگہت لاسی، DDHO ڈاکٹر سجاد علی، ISD کوآرڈینیٹر غلام نبی اور DSO نیشنل پروگرام مس زہرا قیوم نے بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی اور معلوماتی تقاریر کیں۔ مقررین نے بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ماں کا دودھ شروع کرنے، پہلے چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلانے، چھ ماہ کے بعد مناسب اضافی غذا کے ساتھ ماں کا دودھ جاری رکھنے اور ماں و بچے کی صحت میں بریسٹ فیڈنگ کے اہم کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے ہیلتھ ورکرز، کمیونٹی اور متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے تاکہ ماؤں کو درست رہنمائی، مشاورت اور معاونت فراہم کی جا سکے۔سیمینار کے اختتام پر چیف گیسٹ اور چیئرمین پروگرام، DHO حب ڈاکٹر لیاقت علی رند نے اپنے قیمتی خیالات اور اختتامی کلمات پیش کیے۔ انہوں نے سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور ماں اور بچے کی صحت و غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور ہیلتھ ورکرز کی مشترکہ کاوشوں کی اہمیت پر زور دیا۔سیمینار کا اختتام بریسٹ فیڈنگ کے فروغ، آگاہی، مشاورت اور کمیونٹی سطح پر معاونت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں