بلوچستان کے مختلف ہسپتالوں کے ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس کورسز کروانے کی منظوری دے دی

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/داؤد الرحمٰن)کالج آف فزیشن اینڈ سرجن ( سی پی ایس پی ) نے بلوچستان کے مختلف ہسپتالوں کے شعباجات میں ایف سی پی ایس اور ایم سی پی ایس کورسز کروانے کی منظوری دے دی،ان ہسپتالوں میں شیخ خلیفہ بن زاہد ہسپتال کوئٹہ ، بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیپرولوجی اینڈ یورولوجی کوئٹہ اور سینڈیمن ہسپتال کوئٹہ کے شعباجات شامل ہیں ۔

شیخ خلیفہ بن زاہد ہسپتال کوئٹہ میں ریڈیولوجی ، نیورولوجی اور آرتھوپیڈک سرجری کے شعباجات شامل ہیں، بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیپرولوجی اینڈ یورولوجی کوئٹہ کے ریڈیولوجی شعبہ میں ایف سی پی ایس کی ٹرینگ کی منظوری دی ہےجبکہ سینڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں ای این ٹی کے یونٹ تھری میں ایم سی پی ایس کے لئے منظوری دی ہے ۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق سی پی ایس پی کے اس اقدام سے ٹرینگ سائٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے بلوچستان میں مزید ڈاکٹرز ایف سی پی ایس کے لیول کی ٹرینگ حاصل کرسکیں گے، ترجمان کے مطابق سی پی ایس پی کے اس طرز عمل کو بلوچستان کے 15 ضلعی ٹیچنگ ہسپتالوں میں لانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ٹرینگ سائٹ کی منظوری سے ہسپتالوں میں عوام کے علاج و معالجہ کے لئیے سہولتیں مہیسر ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں