حب، بلدیہ پارک میں تین روزہ فیملی فاسٹ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)بلدیہ پارک حب میں پاکستان نوجوان اتحاد اور ضلعی انتظامیہ حب کے زیرِ اہتمام خواتین کے لیے تین روزہ فیملی فاسٹ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس مقصد خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار ماحول میں تفریح اور کاروباری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دکاندار بھی خواتین ہیں اور خریدار بھی خواتین، جس کے باعث خواتین کو اپنی مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ خریداری اور تفریح کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے۔فیسٹیول کا افتتاح میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین گل حسن محمد حسنی نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نوجوان اتحاد حب کے ضلعی صدر ساحر مگسی، ایاز علی جاموٹ، غلام مصطفیٰ ملک، جاوید سومرو، جاوید علی دیناری، نادر لاشاری سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور منتظمین بھی موجود تھے۔ جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات بہت سخت تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خواتین کے لیے اس طرح کی مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔ ایسے پروگراموں سے خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، کاروباری سرگرمیوں اور معاشی خودمختاری کے مواقع میسر آتے ہیں۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں