حب، سول اسپتال اور TTC روڈ کو ملانے والی سڑک پر سیوریج لائن کی حالت، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)بلوچستان کی صنعتی شہر حب میں سول اسپتال اور TTC روڈ کو ملانے والی سڑک کے درمیان سیوریج لائن گزشتہ دو روز سے بند ہونے کے باعث گندا پانی سڑک پر داخل ہوگیا ہے، جس سے راہگیروں، مسافروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کے مطابق سیوریج لائن بند ہونے کے باعث گندا اور بدبودار پانی سڑک پر جمع ہے، جس کے باعث یہاں سے گزرنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک سے گزرتے وقت گاڑیوں کے ٹائروں سے گندا پانی اچھل کر کپڑوں پر پڑتا ہے، جس سے کپڑے خراب اور گندے ہوجاتے ہیں۔شہریوں نے مزید کہا کہ گندے پانی کی موجودگی کے باعث نمازی حضرات کو بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، جبکہ سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے تعفن اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندوخیل، میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین گل حسن محمد حسنی اور چیف آفیسر نجم الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بند سیوریج لائن کی صفائی کرائی جائے اور سڑک پر جمع گندے پانی کی نکاسی کا انتظام کیا جائےشہریوں نے شکوہ کیا کہ میونسپل کارپوریشن حب کی جانب سے صفائی ستھرائی کے معاملات میں مبینہ طور پر غفلت برتی جا رہی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج اور صفائی کے مسائل کے باوجود عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کے فوری ازالے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام شروع کیا جائے.

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں