حب، صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا

حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے اہم علاقے گلشن لسبیلہ گلی نمبر ایک، نزد جامع مسجد نمرہ، میں سیوریج لائن بند ہونے کے باعث گٹر کا گندا اور بدبودار پانی گلی میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق گلی میں جمع گندے پانی سے شدید بدبو پھیل رہی ہے، جبکہ مرد، خواتین، بچے اور نماز کے لیے مسجد جانے والے نمازی روزانہ اسی گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گٹر کے پانی کی وجہ سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تعفن اور بدبو کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔شہریوں نے میونسپل کارپوریشن حب کے چیئرمین گل حسن محمد حسنی اور چیف آفیسر نجیب الدین سے اپیل کی ہے کہ گلشن لسبیلہ گلی نمبر ایک کی بند سیوریج لائن اور گٹر کی فوری صفائی کرائی جائے، گلی میں جمع گندا پانی نکالا جائے اور مستقل بنیادوں پر سیوریج کے مسئلے کا حل یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

کیٹاگری میں : حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں