حب(ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) عدالت روڈ پر فریج ریپیئر شاپ میں سلنڈر دھماکہ، دکاندار زخمی
حب کے علاقے عدالت روڈ، زہری پلازہ کے قریب واقع ایک فریج ریپیئر شاپ میں فریج کے سلنڈر کے پھٹنے سے استاد مبارک زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد جام میر غلام قادر ہسپتال فراہم کی گئی، جس کے بعد مزید بہتر علاج کے لیے کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،






