حب (ڈیلی آواز ٹائمز گڈانی/یاسر ملازئی) گڈانی، بند ھواری، ڈام اور ہنگول کے ماہی گیروں کے لیے اہم خبر؛ غیر رجسٹرڈ اسپیڈ بوٹس کے لیے لائسنس کے اجراء کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
حب: ڈیاریکٹوریٹ میرین فشریز لسبیلہ بمقام حب کی جانب سے گڈانی، بند ھواری، ڈام اور ہنگول کے مقامی ماہی گیروں کے لیے ایک اہم معلوماتی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کے جاری کردہ مراسلہ (نمبر 956-62) کے مطابق حکومتِ بلوچستان کی ون ٹائم ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیر رجسٹرڈ اسپیڈ بوٹ (کائک) کے مالک ماہی گیروں کو مچھلی کے شکار کے لیے لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
: تمام متعلقہ مقامی ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنی اسپیڈ بوٹ کے کاغذی کارروائی/دستاویزات فشریز آفس حب میں جمع کرا کر لائسنس حاصل کریں۔
مقررہ وقت کے بعد بغیر رجسٹرڈ اسپیڈ بوٹ (کائک) کے خلاف بلوچستان فشریز ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تمام مقامی ماہی گیروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے وقت پر اپنے کاغذات جمع کرا کر اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔






