حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی) نظر چورنگی کے قریب فیروز ٹیکسٹائل مل کے سامنے ایک ٹرک اچانک الٹ گیا، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔حادثے کے باعث سڑک پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر الٹے ہوئے ٹرک کو سڑک سے ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہوسکے۔






