حب (ڈیلی آواز ٹائمز/نیاز اللہ سمالانی)ڈسٹرکٹ پولیس حب کو سیکیورٹی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے اور امن و امان کے قیام کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر لیڈا (LIDA) کی جانب سے 06 عدد 125cc موٹر سائیکلز فراہم کی گئی ہیں۔ان موٹر سائیکلز کے ذریعے ڈسٹرکٹ پولیس حب میں ایک خصوصی پٹرولنگ اسکواڈ (Special Patrolling Squad) تشکیل دیا گیا ہے، جو اہم شاہراہوں، حساس مقامات اور مختلف علاقوں میں مؤثر اور بروقت پٹرولنگ کو یقینی بنائے گا۔خصوصی پٹرولنگ اسکواڈ فورس سیکیورٹی، لاء اینڈ آرڈر، جرائم کی روک تھام، مشکوک افراد و گاڑیوں کی نگرانی اور دیگر اہم سیکیورٹی مقاصد کے لیے فوری رسپانس اور مؤثر کارروائی میں معاون ثابت ہوگا۔ڈسٹرکٹ پولیس حب کی جانب سے امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس حب، ایم ڈی لیڈا اور لیڈا انتظامیہ کا سیکیورٹی کے لیے موٹر سائیکلز کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ اقدام باہمی ادارہ جاتی تعاون اور ضلع حب میں سیکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔






