حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح 38 سے بڑھ کر 47 فیصد ہوگئی،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(آوازٹائمز/انعام اللہ اچکزئی)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ پانچ سالہ جمود کے بعد صوبے میں حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح ایک سال کے دوران 38 فیصد سے بڑھ کر 47 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتِ بلوچستان کی مثر اصلاحات، شفاف پالیسیوں اور بہتر نظم و نسق کا عملی ثبوت ہے۔ وزیراعلی نے بتایا کہ تھرڈ پارٹی ویریفکیشن آف امیونائزیشن کوریج سروے اور آغا خان یونیورسٹی کی رپورٹ نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن کے تحت 70 فیصد ہدف اب ممکن دکھائی دیتا ہے، جو بلوچستان کے صحت مند، محفوظ اور روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں