اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے، پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے طلب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس دو ہفتے جاری رہےگا، اجلاس میں معمول کا ایجنڈا زیر بحث آئےگا۔






