خاران، ایک روزہ بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد، نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

خاران(ڈیلی آواز ٹائمز/محمدعیسٰی محمدحسنی) اقراء بلڈ بینک اینڈ فاونڈیشن خاران کے زیراہتمام کلی ہرو کے مقامی مدرسہ میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،کیمپ کا افتتاع دعائے خیر سے کی گئی ، اور مقامی عالم دین حافظ مجیب الرحمان نے خون دینے کی اہمیت پر گفتگو کی ،جبکہ علاقائی نوجوانوں و دیگر نے تھلیسمیہ و دیگر مریضوں کے لئیے خون عطیہ کی، اور بڑھ چڑھ کر کیمپ میں حصہ لیا ،ادارے کے بانی و سماجی کارکن طارق رفیق بلوچ نے کہا کہ اقراء بلڈ بینک اینڈ فاونڈیشن خاران اپنی مدد آپکے تحت چلنے والا ادارہ ہے جو کہ ہر سال ڈونر ڈے کو خاران شہر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرتی ہے جبکہ شہر سے باہر پہلی مرتبہ کلی ہرو میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں تھلیسمیہ و دیگر مریضوں کے لئیے خون کے عطیات جمع کی گئی۔

ادارے کا مقصد کسی بھی انسان کی جان خون نہ ملنے سے ضائع نہ ہو،جبکہ ادارے کو تھلیسمیہ و دیگر مریضوں کے لئیے خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور کلی ہوراو میں کیمپ کا انعقاد خون کی ضرورت کو پورا کرنے کی کڑی ہے،خاران کے نوجوانوں نے روزاول سے ان معصوم بچوں اور بچیوں کے لئیے خون عطیہ کی ہے ،ادارہ خون کی کمی کو پورا کرنے کے لئیے ہر یونین کونسلز اور مختلف کلیوں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کریگی ،اس موقع پر صدر اقراء بلڈ بینک اینڈ فاونڈیشن خاران واجد بلوچ/جنرل سیکرٹری سہیل آحمد/ انچارج واشک زون نصیب اللہ بلوچ نے کیمپ میں خدمات سرانجام دی۔

ادارے کے منتظمین نے کلی ہرو کے باسیوں کا بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر مقامی نوجوانوں کا شکریہ ادا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں