خاران میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے، سرکاری دفاتر پر توڑ پھوڑ اور پولیس تھانے پر قبضے کی اطلاعات

خاران (آوازٹائمز)بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی بڑی تعداد کے داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جنہوں نے مختلف سرکاری دفاتر پر حملے اور توڑ پھوڑ کی۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے دفاتر، پولیس تھانے اور بینکوں سمیت دیگر سرکاری دفاتر پر حملے کیے۔ اہلکاروں کے مطابق شہر میں داخل ہوتے ہی مسلح افراد بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے رہے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعض مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے تاحال واقعے سے متعلق باضابطہ مقف جاری نہیں کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں