کوئٹہ(آوازٹائمز)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے اعلان پر خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے اسے شہید میجر انور کاکڑ پولیس اسٹیشن رکھ دیا گیا۔وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا قومی ہیرو ہیں اور ان کا نام، قربانی اور کردار ہمیشہ زندہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میجر انور کاکڑ جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت ملک امن و استحکام کی جانب گامزن ہے اور شہدا کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ قوم کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ریاست اور حکومت کا اولین فرض ہے، اور اس اقدام کے ذریعے ملک و قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا






