خضدار (آوازٹائمز)ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کے احکامات پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی وڈھ سرکل محمد زمان پندرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او وڈھ عبدالوہاب ساسولی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر بدرنگ علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسمگلر آغا عثمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے دس کلو گردہ چرس برآمد کی گئی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی گاڑی کے خفیہ خانوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی تھی۔کارروائی میں ایس ایچ او وڈھ اور ان کی ٹیم کی بروقت اطلاع اور محنت کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا






