خضدار (آوازٹائمز) ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائی کے دوران ایس ایچ او زیدی بھاول خان پندرانی اور ان کی آپریشن ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب روپوش اشتہاری ملزم سعید احمد کو گرفتار کر لیا۔کارروائی ٹیم میں علی نواز، میراجی، جاوید احمد اور شبیر احمد سمیت دیگر اہلکار شامل تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم طویل عرصے سے مختلف سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ایس ایس پی خضدار کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔






