خضدار(آوازٹائمز)تحصیل وڈھ کی یونین کونسل سونارو کے علاقے پاٹ ندی سے دو روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 11 سالہ جنید احمد ولد علی احمد مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچے کی نعش سونارو کے پہاڑی علاقے سے ملی، جس کے بعد علاقے میں افسردگی کی لہر دوڑ گئی۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی موت کے حوالے سے تحقیقات کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے






