چاغی(آوازٹائمز)امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دالبندین شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سنیپ چیکنگ کی گئی جبکہ گاڑیوں کے شیشوں سے کالے پیپر بھی اتار دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی چاغی محمد شریف کی سربراہی میں بروز جمعرات دالبندین شہر میں مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ اس دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روک کر جامہ تلاشی لی گئی جبکہ موٹر سائیکلوں کے رجسٹریشن نمبرز اور دستاویزات بھی چیک کیے گئے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گاڑیوں سے کالے شیشے بھی اتار دیے۔اس موقع پر ایس پی چاغی محمد شریف نے کہا کہ معمول کے مطابق ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ اسٹریٹ کرائمز پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور پولیس عوام و تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے خود اتار دیں اور موٹر سائیکلیں پولیس میں رجسٹرڈ کرا کے نمبر پلیٹ لگوائیں، بصورت دیگر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے چاغی پولیس اور ایس پی چاغی کی ان کاوشوں کو سراہا ہے






