دفاع میں ان کی غیر معمولی جرات اور لازوال قربانی تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہے

اسلام آباد (آوازٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر کے حامل ہیرو سوار محمد حسین شہید کے یومِ شہادت کے موقع پر قوم کی جانب سے انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں ان کی غیر معمولی جرات اور لازوال قربانی تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہے۔وزیراعظم کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ سوار محمد حسین شہید کے 54ویں یومِ شہادت پر پوری قوم ان کی بہادری، حب الوطنی اور مادرِ وطن سے غیر متزلزل وفاداری کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کی جنگ میں شجاعت کی ایسی مثال قائم کی گئی جس نے نہ صرف دشمن کے عزائم خاک میں ملائے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی حوصلے اور دلیری کا معیار طے کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ظفر وال–شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرات اور حکمتِ عملی سے دشمن یکجہتی، امن اور مضبوط دفاع کی علامت ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج آج بھی انہی جذبوں سے سرشار ہو کر ملک و قوم کے تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں