دکی میں لیویز فورس کی بڑی کارروائی

کوئٹہ(آوازٹائمز)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان کی خصوصی ہدایات پر لیویز فورس نے تحصیل لونی کے مختلف علاقوں میں منشیات، غیر قانونی بورنگ، افغان باشندوں کی غیر قانونی رہائش اور پوست کی کاشت کے خلاف مثر کارروائیاں انجام دیں۔کارروائی کے دوران ایک غیر قانونی بورنگ کو ناکارہ بنایا گیا، 4 سمرسیبل انبار ندی سے اکھاڑ لیے گئے، متعدد سولر پینلز ضبط کیے گئے جبکہ 8 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام وزیر اعلی بلوچستان کے وژن “منشیات سے پاک بلوچستان” کے عملی نفاذ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ علاقے کو منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان نے واضح کیا کہ غیر قانونی کاشت میں ملوث افراد کے نام فورٹھ شیڈول میں شامل کیے جائیں گے اور متعلقہ زمین قرق کر دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں