دکی میں 13سالہ لڑکی کے اغوا کیس میں ملزم لاجبر کو تین سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنادی

دکی (آوازٹائمز)ایڈیشنل سیشن جج دکی کی عدالت نے 13 سالہ لڑکی زرو بی بی کے اغوا کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم لاجبر ولد وزیر قوم ملاخیل کو تین سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔واقعہ 22 نومبر 2024 کو مقام چینہ میں پیش آیا، جب ملزم نے کمسن زرو بی بی کو زبردستی اغوا کیا۔ پولیس نے مقدمہ فرد نمبر 160/2024، مدعی مغویہ کے بھائی خدائے نظر کی مدعیت میں، دفعہ 365 بی، 456 اور 496 کے تحت درج کیا اور ملزم کو گرفتار کیا۔کیس کی پیروی مدعی کی جانب سے عبیداللہ کاکڑ ایڈوکیٹ نے کی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں