رانا تنویر حسین نے اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی

روم (آوازٹایمز/انعام اللہ اچکزئی) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے روم میں ایف اے او کونسل کے 179 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اجلاس میں اہم عالمی مسائل پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔رانا تنویر حسین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی اور غزہ میں تباہ کن انسانی و غذائی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ میں جاری ایف اے او کے آپریشنز کی تعریف کی اور شدید خطرات کے باوجود اس کام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وفاقی وزیر نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کے بے روک ٹوک داخلے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2027–2029 کے لیے ایف اے او کونسل میں دوبارہ منتخب کیا جانا عالمی اعتماد اور مثبت کردار کا مظہر ہے۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان ایف اے او کی آئندہ ادارہ جاتی اصلاحات کے اہم دور میں کلیدی اور مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان کی ایف اے او فنانس کمیٹی میں موجودگی ادارے کی بجٹ اور انتظامی پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان ایف اے او کے اسٹریٹیجک فریم ورک کی مکمل حمایت جاری رکھے گا6

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں