سابق وزیراعلی میر جان جمالی کی نگرانی میں آنکھوں کے تین روزہ فری کیمپ کا افتتاح

اوستامحمد(آوازٹائمز)سابق وزیر اعلی بلوچستان اور چیف آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی میر جان محمد خان جمالی اور صوبائی نائب صدر میر فاروق خان جمالی کے تعاون سے ڈاکٹر ابرار احمد تنیہ کی نگرانی میں سیول اسپتال اوستامحمد میں آنکھوں کے تین روزہ فری کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعلی میر جان محمد خان جمالی، میر فاروق خان جمالی، ڈپٹی کمشنر اوستامحمد محمد رمضان پلال، ڈی ایچ او اوستامحمد ڈاکٹر امیر علی جمالی نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت علاج کے ساتھ کھانا پینا اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے ماہر سرجن ڈاکٹروں کی نگرانی میں اوستامحمد، جعفرآباد، نصیرآباد اور دیگر دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں کے مفت آنکھوں کے آپریشن تین روز تک جاری رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں